مظفرگڑھ ،مسلح موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 اگست2022ء) پولیس ناکہ پر نہ رکنے والے مسلح موٹرسائیکل سواروں کی تعاقب کرنے پر پولیس پر فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیا ۔

پولیس ترجمان کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں تھانہ صدر کی حدود میں پولیس ناکہ پر 3 موٹرسائیکل سواروں کے نہ رکنے پر پولیس نے ان کا پیچھا کیا تو دوران تعاقب موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل ساجد زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کر دیا گیا ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او مظفرگڑھ احمد نواز شاہ زخمی کانسٹیبل کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے۔

 

ڈی پی او نے کانسٹیبل کی عیادت کی اور نقد مالی امداد بھی دی۔زخمی کانسٹیبل کی حالت اب تسلی بخش ہے۔اس موقع پر ڈی پی او مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کا کہنا تھا کہ واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ صدر کوٹ ادو میں درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔