مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 فروری2023ء) موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے مسافر وین الٹ جانے سے ایک کمسن بچہ اور 4 خواتین زخمی ہو گئیں ، ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ جتوئی روڈ پر جلو سہو پل مکول کے قریب مسافر وین موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 50 سالہ کلثوم بی بی زوجہ عبدالرحمان، 55 سالہ بچو مائی زوجہ عبدالغفار، 60 سالہ فیضان مائی زوجہ غلام حیدر،17 سالہ حفصہ بی بی دختر اکرام اللہ اور 12 سالہ محمد یونس ولد عبالقادر زخمی ہو گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر نزدیکی اسٹیشن شھر سلطان سے ایک ایمبولینس جبکہ دوسری ایمبولینس جتوئی سے روانہ کی اور پولیس کو بھی اطلاع دی ،ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر موقع پر موجود پانچ زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کھ مزید علاج معالجہ کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی منتقل کر دیا ہے،تمام زخمیوں کا تعلق جتوئی شہر سے ہے۔
Prev Post