مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ ستی ۔ 05 ستمبر2019ء) مظفرگڑھ کے قریب سنانواں فضل گڑھ فاطمہ شوگر ملزمالکان کی جانب سے لگایا جانے والا کول پاور پلانٹ علاقہ مکینوں کے لئے وبال جان بن گیا ہیکول پاور پلانٹ سے نکلنے والی راکھ کو ڈمپ کرنے کی بجائے قریبی آبادیوں میں پھینکا جانے لگا ہے جس سے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن ھونے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ھو رھا ھے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ھے کہ کول پاور پلانٹ سے نکلنے والی راکھ کو مل انتظامیہ محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کی بجائے سڑک کے ساتھ آبادی والے علاقوں میں پھینک دیتی ھے، ذرا سی ھوا چلنے سے راکھ ان کے گھروں میں پہنچ جاتی ھے گھر کا سارا ساز و سامان راکھ سے آلودہ ھو جاتا ھے، یہاں تک کہ ان کے کھانے پینے کی اشیاء بھی راکھ سے آلودہ ھو جاتی ھیں، وہ کھانا شروع کرتے ھیں تو راکھ کھانے پر گرنا شروع ھو جاتی ھے۔
سینئیر میڈیکل آفیسر اللہ بخش سہو نے بتایا کہ اس راکھ سے ایک طرف تو ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ھو رھا ھے تو دوسری طرف علاقہ مکینوں کے اور خاص طور پر بچوں کے جلد اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ھونے کے امکانات بہت زیادہ ھیں علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام اور ضلعی انتظامیہ سے معاملے کی سنجیدہ نوعیت کے پیش نظر فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ھے۔
Next Post