مظفرگڑھ ،تونسہ بیراج سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 اکتوبر2022ء) تونسہ بیراج کے مقام پر نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کو پولیس اسٹیشن کوٹ ادو سے دریائے سندھ میں ہیڈ تونسہ بیراج کے درے میں پھنسی ہوئی ایک نامعلوم عورت کی لاش ملنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کنٹرول روم مظفرگڑھ نے کوٹ ادو اسٹیشن سے ایمبولینس کو روانہ کیا،ریسکیو سٹاف موقع پر پہنچا تو کوٹ ادو پولیس کے اے ایس آئی عبدالروف وہاں پہلے سے موجود تھے،ریسکیو سٹاف نے لاش کو نکال کر ڈیڈ باڈی شیٹ سے کور کر کے اے ایس آئی پولیس کے ہمراہ کوٹ ادو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے ضابطے کی کاروائی شروع کر دی ہے اور عوام سے لاش کی شناخت میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔