مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 فروری2023ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس نے کھلی کچہری لگائی جس میں سائلین کی بڑی تعداد اپنے مسائل کے حل کیلئے موجود تھی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے احکامات بھی جاری کئے۔انہوں نے بتایا کہ تحصیلوں میں بھی عوامی خدمت کے لیے آسان رسائی کھلی کچہریاں لگائی جا رہی ہیں۔
تحصیل علی پور میں اسسٹنٹ کمشنر عمران رفیق نے اور تحصیل چوک سرور شہید میں اسسٹنٹ کمشنر جمیل حیدر شاہ نے کھلی کچہری لگا کر عوامی مسائل حل کئے۔ کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل کی پیش رفت سے سائلین کو آگاہ بھی کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائلین کی ہر درخواست کا فالو اپ بھی لیا جارہا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ سائلین کے مسائل کے حل کے لیے آسان رسائی کھلی کچہری ہفتے کے تمام دن جاری رہے گی۔انھوں نے کہا کہ شہری بلا جھجک کھلی کچہری میں آئیں اور اپنے مسائل سے آگاہ کریں ان کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے گا۔