مظفرگڑھ ،اسسٹنٹ کمشنر کا غیر قانونی سائن بورڈز کے خلاف آپریشن

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 مارچ2023ء) کمشنر ڈیرہ غازیخان کی ہدا یت پر اسسٹنٹ کمشنر نے چوک سرور شہید میں شہر میں لگے غیر قانونی سائن بورڈز اکھاڑ دیئےکمشنر ڈیرہ غازی خان نے اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید جمیل حیدر شاہ کو شہر میں لگے غیر قانونی سائن بورڈز کے خلاف آپریشن کا حکم دیا تھا، اسسٹنٹ کمشنر جمیل حیدر نے چیف آفیسر بلدیہ چوک سرور شہید رانا کاشف کے ہمراہ شہر میں لگے غیر قانونی سائن بورڈ اکھار دیئے،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے سائن بورڈ کسی وقت بھی حادثے کا باعث بن سکتے ہیں۔