مظفرگڑھ۔۔۔تھانہ قریشی پولیس کی کاروائی،موٹر سائیکل چورنعیم عرف دھپہ گینگ گرفتار

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 مئی2022ء) ڈی پی او طارق ولایت کی ہدایت پر تھانہ قریشی پولیس کی کاروائی۔موٹر سائیکل چورنعیم عرف دھپہ گینگ گرفتار،گرفتار گینگ سے چار لاکھ 79 ہزار کا مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا،پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او کی ہدائت پرڈی ایس پی صدرسرکل مظفرگڑھ رضوان خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ چوک قریشی اور پولیس ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چور نعیم عرف دھپہ گینگ کے 8 کارندوں کو گرفتار کر کے گرفتار گینگ سے دو موٹر سائیکل مالیتی دو لاکھ دس ہزار اور نقد رقم دو لاکھ 69 ہزار برآمد کر لی ہے،گینگ کے گرفتارملزمان میں سلیم ،سجاد، رمیز، مجید، حسن، راشد، ظفر اور غلام مصطفی شامل ہیں۔

ڈی ایس پی صدر سرکل رضوان خان نے برآمد شدہ موٹر سائیکل اور نقد رقم اصل مالکان کے حوالے کر دیئے۔موٹر سائیکل گینگ کے گرفتار کارندے 8 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے۔اس موقع پر ڈی ایس پی رضوان خان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مستقل بنیادوں پر جاری رکھی جائیں گی۔