مظفرگڑھ۔ہسپتالوں کے معائنہ کے دوران متعلقہ افسران معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لیں،چیف ایگزیکٹیو آفیسر صحت مظفرگڑھ

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 مئی2019ء) چیف ایگزیکٹیو آفیسر صحت ڈاکٹر ضیاء الحسن نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے معائنہ کے دوران متعلقہ افسران ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لیں تاکہ صحت کی سہولیات میں بہتری لائی جا سکے انہوں نے کہا کہ ملازمین کی حاضری یقینی بنانے اور غیرذمہ دارانہ طرز عمل کے سدباب کیلئے جامع پلان مرتب کیا گیا ہے جس پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا یہ بات انہوں نے تحصیل جتوئی اور علی پور کے ہسپتالوں کے اچانک معائنہ کے موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ اوز اور تحصیل سپروائزر سے میٹنگ کے دوران کہی انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت عوام کو صحت کی سہولیات باہم پہچانے اور حکومتی اہداف کے حصول کے لئے دن رات کوشاں ہے اس میں مزید بہتری لانے کیلئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور دسٹرکٹ انتظامیہ کی راہنمائی میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اس موقع پر ڈاکٹر ضیائ نے اسٹنٹ کمشنر جتوئی ملاقات کی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جتوئی میں جاری ترقیاتی کام اور بجٹ کے معاملات پر تفصیلی گفتگو کی،بعدازاں انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جتوئی علی پور دیہی مراکز صحت خیر پور سادات سیت پور بنیادی مراکز صحت سلطان پور کا معائنہ کیا اس دوران انہوں نے ان ڈور سروسز آپریشن تھیٹرز فارمیسی ماں بچے کی صحت اور حفاظتی ٹیکہ جات کی فراہمی اور صفائی کاجائزہ لیا اور موقع پر انہوں نے مریضوں سے صحت کی سہولیات اور عملہ کے رویی کے بارہ میں معلومات حاصل کیں اور شکایات سے متعلق فوری احکامات جاری کئے سلطان پور میں غیر قانونی طور پر الٹرا ساؤنڈ مشین رکھنے اور مریضوں سے چارجز وصول کرنے پر شازیہ لیڈی ہیلتھ وزیٹر کو شوکاز جبکہ غیر حاضری پر سیت پور کے کلرک تنویر احمد کی جواب طلبی کی گئی ہے۔