مظفرگڑھ۔پولیس نے گمشدہ بچہ کو تلاش کر کے اس کے والد کے حوالے کر دیا

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 12 ستمبر2019ء) پولیس ترجمان کے مطابق پنجاب پولیس کے ایس ایچ او تھانہ سول لائن مظفرگڑھاحمد فراز کھوسہ نے گمشدہ معصوم بچے عثمان کو تلاش کر کے اس کے والد سے ملوا دیا۔
عثمان کے والد کا پنجاب پولیس کو خراج تحسین۔ اس حوالے سے بچے کے والد کا کہنا تھا کہ غریب لوگوں کو مشکل میں خدا کے بعد پولیس ہی سے مدد کی امید ہوتی ہے۔