مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 06 ستمبر2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر ایس ڈی پی او جتوئی ملازم حسین نے اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد اور حساس ادارے کے افسران کے ہمراہ حساس ادارے کے شہید انسپکٹر عمر مبین جیلانی کی آخری آرام گاہ تحصیل جتوئی کے گاؤں کوٹہ رحم علی شاہ گئے،جہاں انہوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جان قربان کرنے والے کے والد کو ان کی قربانی پر خراج تحسین پیش کیا اور شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔