مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 مئی2019ء) ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب ڈاکٹر محمد انجم علی نے کہا ہے کہ کپاس کے کاشتہ رقبہ اور پیداوار میں اضافہ ملک کی ترقی کا ضامن ہے، امسال کپاس کی فصل کی کاشت کے اہداف کو ہر ممکن طور پر حاصل کیا جائے اس سلسلے میں کاشتکاروں کو کپاس کی کاشت کے اضافے کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کی جائے۔یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ کے دورے کے موقع پر ڈیرہ غازی خان ڈویڑن کے محکمہ زراعت کے افسران کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کپاس کے تصدیق شدہ بیجوں اور کھاد پر سبسڈی بھی دے رہی ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ کپاس کے کاشتہ رقبے اور پیداوار میں اضافے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔