مظفرگڑھ،18 اگست کو ابدالین ہائیر سیکنڈری سکول میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا جائے گا

مظفر گڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 13 اگست2019ء) جستجو ٹی وی پروگرام کے مظفر گڑھ کے انچارج مخدوم قیصر شہزاد کی زیر سرپرستی 18 اگست بروز اتوار کی صبح 9 بجے ابدالین ہائیر سیکنڈری سکول میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا جائے گا جس میں ٹیم کے ممبرز عامرشہزاد، ظفراقبال اور محمد سلمان بھی شریک ہونگے۔
خون عطیہ کرنے کے خواہش مند حضرات تشریف لا کر خون عطیہ کریں اور معصوم بچوں کی جان بچانے میں جستجو ٹیم کا ساتھ دیں۔