مظفرگڑھ،11 سالہ بچہ چارروز سے لاپتہ، ورثاء کا پولیس پر عدم تعاون کا الزام

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 جون2020ء) 11 سالہ بچہ 4روز سے لاپتہ، ورثاء کا پولیس پر عدم تعاون کا الزام۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی قصبے چوک سرور شہید کی شہزاد کالونی کا رہائشی 11 سالہ محمد رمضان چار روز سے لاپتہ ہوگیا ہے۔ورثاء کے مطابق محمد رمضان گھر سے کھیلنے کیلئے گیا مگر واپس نہ آیا بچے کے ورثاء نے تھانہ چوک سرور شہید پولیس پر عدم تعاون کا الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو بچہ کے لاپتہ ہونے کی درخواست دے رکھی ہے مگر تا حال پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی نہ کی گئی ھے۔ ورثاء نے پولیس کی جانب سے تعاون نہ ہونے پر پولیس کے اعلی افسران سے بچے کی فوری بازیابی کی اپیل کی ھے۔