مظفرگڑھ، 33 لاکھ پچاس ہزار روپے کی ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے بے نقاب

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 مئی2019ء) 33 لاکھ پچاس ہزار روپے کی ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے بے نقاب، گرفتار کر کے 7 لاکھ 50 ہزار کی خطیر رقم بھی برامد کرا لی گئی، ڈی ایس پی کوٹ ادو منور خان بزدار اورایس ایچ او تھانہ کوٹ ادو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مورخہ 29 مئی رات 9 بجے پولیس کو اطلاع دی گئی کہ نجی فرنچائز کے ریکوری نمائندہ کو بستی پرہار کے قریب نامعلوم افراد اغوا کر کے سوزوکی مہران کار میں ڈال کر ضلع لیہ کی جانب فرار ہو گئے ہیں جبکہ ان کے نمائندے کے پاس 33 لاکھ 50 ہزار کی نقد رقم تھی جو اس نے شیخ عمر کے علاقہ جیو موبائلز پر جمع کرانا تھی، کوٹ ادو پولیس ایس ایچ او تھانہ کوٹ ادو علی عمران عباسی، سب انسپکٹر راؤ شہروز معہ پولیس ٹیم موقع پر پہنچے جہاں انہوں نے تمام حلات کا بغور معائنہ کیا ،اس کہانی اور فزیکل شواہدات میں کافی فرق نظر آیا تو پولیس نے اپنی تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جہاں انہوں نے شک کی بنا پر مبینہ مغوی شاہان عرف شانی کے ساتھی جہانزیب کو حراست میں لیا جو خود ساختہ مغوی سے مسلسل رابطہ میں تھا اور پولیس کے آگے روتا اور گڑ گڑاتا رہا کہ اس کے بھائیوں جیسے دوست کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر کے قتل کردیا ہے اور پولیس کو دوسری طرف لے جانے کی کوشش کرتا رہا اور پولیس نے تفتیش کیلئے ملزم جہانزیب کو نامعلوم جگہ پر منتقل کیا جہاں ان دونوں کا سارا ڈرامہ بے نقاب ہوا اور ملزم جہانزیب نے پوری اصل کہانی پولیس کو بتا ڈالی جسکی نشاندہی پر پولیس نے خود ساختہ مغوی اور مرکزہ کردار شاہان عرف شانی کو بھی گرفتار کر لیا پولیس نے دوران تفتیش ان دونوں ملزمان سے نقد رقم مبلغ 7 لاکھ 50 ہزار روپے بھی برامد کرا لی اور ملزمان کے کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا جا رہا اور پولیس کو حلط اطلاع دینے پر نئے ترمیم شدہ قانون کے تحت بھی کارروائی کی جا رہی ہے، ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے پولیس ٹیم۔کیلئے نقد انعام اور سرٹیفیکیٹس کا اعلان کیا ہے۔