مظفرگڑھ، 15 سالہ لڑکے کی لاش برآمد، مبینہ طور پر گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا

style="display:block" data-ad-client="ca-pub-4163322924037420" data-ad-slot="3714019811" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 27 مئی2022ء) 15 سالہ لڑکے کی لاش برآمد،ریسکیو 1122 کنٹرول روم مظفر گڑھ کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقے تھانہ چوک قریشی کے علاقے ساون والا پتافی چوک کے قریب ویرانے سے ایک 15 سالہ لڑکے کی لاش ملی ہےجسے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے،اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم نے سینٹرل اسٹیشن سے ایمبولینس فوری طور روانہ کر دی اور پولیس کنٹرول کو بھی انفارم کر دیا،ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو ڈیڈ شیٹ کے ساتھ کور کرنے کے بعد پولیس کی نگرانی میں پوسٹمارٹم کےلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے،پولیس کرائم سین یونٹ اورفارنزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں،پولیس تھانہ چوک قریشی نے نامعلوم قاتلوں کے خلاف مقتول کے والد محمد سرور کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔