مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 دسمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اورصوبائی مشیر برائے زراعت سردار عبدالحئی خان دستی نے کہا ہے کہ ہم نصابی اور غیر ہم نصابی سرگرمیاں طلباء کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرتی ہیں اور عملی زندگی میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔یہ بات انہوں نے زرعی یونیورسٹی ملتان میں سپورٹس گالا کے اختتام پر فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ تمام طلباء و طالبات کو اپنے شوق اور صلاحیتوں کے مطابق کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔اس موقع پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف نے کہا کہ طلباء کو علم کی دولت کے ساتھ ساتھ ہم نصابی اور غیر ہم نصابی سرگرمیوں سمیت کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور صلاحیتوں کو منوانے کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں، تعلیم کے میدان کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں میں طلباء کی نمایاں کارکردگی قابل تحسین ہے۔بعدازاں صوبائی مشیر زراعت نے فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔