مظفرگڑھ، گنے کی غیر قانونی خریدو فروخت کرنیوالے افراد کیخلاف ایف آئی آر درج

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہوربھٹہ کی تحصیلدار آفتاب کریم قریشی کے ہمراہ تھانہ صدر اور تھانہ شاہ جمال کی حدود میں کنڈا لگا کر گنے کی غیر قانونی خریدو فروخت کرنیوالے افراد کیخلاف کارروائی ،کارروائی کے نتیجے میں 6 افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج۔تفصیل مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر ظہور بھٹہ نے تحصیلدار کے ہمراہ گنے کی خریدوفروخت کے بروکرزکیخلاف کارروائی کی اورچھ افراد کو سرکاری ریٹ سے بغیر اجازت قانون کی خلاف ورزی کرنے پر چھ افراد کیخلاف ایف آئی آر کے احکامات جاری کردیئے ،جس پر پولیس تھانہ صدر نے طارق سہو، ملک غلام اکبر، ملک ساجد پہوڑ، فاروق پتافی، جبکہ تھانہ شاہ جمال کی حدود میں محمد سلیم اور محمد طاہر کیخلاف مقدمہ کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ گنے کے کاشتکاروں کا معاشی استحصال کرنیوالے ملزمان کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے عوام الناس کو دھوکہ اور غیر قانونی طور پر گنے کی خریدوفروخت کرنیوالے بروکرزکیخلاف ہر ممکن قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائیگی۔