مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 23 جولائی2019ء) پولیس ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی عاشق حسن کھوسہ کا پولیس چوکی عیسن والا کا دورہ، ڈی ایس پی نے جرائم اور ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس چوکی پر دستاب وسائل کو چیک کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈی ایس پی نے ایس ایچ او تھانہ محمودکوٹ انسپکٹر خالد بلال کے ہمراہ موٹر بوٹ کے ذریعے دریا میں پٹرولنگ بھی کی۔