Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، ڈپٹی کمشنر کا فیاض پارک، اراضی ریکارڈسنٹر، تحصیل آفس، جونیئر ماڈل ایلمنٹری سکول کا اچانک معائنہ

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے فیاض پارک، اراضی ریکارڈسنٹر، تحصیل آفس اور جونیئر ماڈل ایلمنٹری سکول کا اچانک معائنہ کیا، انہوں نے فیاض پارک میں جاری کام کامعائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے اور اس کو عوام کی تفریح کیلئے کھول دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تزین و آرائش کے کام میں معیاری مٹیریل استعمال کیا جائے، رات کے وقت نصب لائٹس کو روشن کیا جائے، جنگلوں اور درختوں کو فی الفور پینٹ کیا جائے، پارک کی صفائی کے نظام کو مستقل بنیادوں بہتر کیا جائے، پارک میں کسی قسم کی گندگی نظر نہیں آنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ اگر کسی ٹھیکیدار کے واجبات بقایا ہیں وہ اپنا بل دیں ان کی فوری ادائیگی کی جائے گی، تاہم کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پرسی او میونسپل کمیٹی عامر سلیم اور سیف اللہ بھی موجود تھے، اراضی ریکارڈ سنٹر کا معائنہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دور دراز سے آنے والے لوگوں کے مسائل کو فوری حل کیا جائے لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں، دفاتر کے چکر نہ لگوائے جائیں۔ انہوں نے تحصیل آفس میں بروقت رجسٹریوں اور انتقالات کے اندراج پر سٹاف کو شاباش بھی دی۔اس موقع پر تحصیلدار صاحبزادہ ظفر مہاروی ان کے ہمراہ تھے۔ جونیئر ماڈل ایلیمنٹری سکول کے معائنہ کے دوران انہوں نے کہا کہ سکولوں میں نصب جھولوں کی پڑتال کی جائے، معیاری اور پائیدار جھولوں کو بچوں کیلئے کھول دیا جائے جبکہ کمزور اور خطرناک جھولوں کو اتار دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکولوں کی پرانی اور بوسیدہ عمارتوں کی بھی پڑتال کی جائے،چھتوں کو معائنہ باقاعدگی سے کیا جائے، انہوں نے ہدایت کی کہ سکولوں کی خالی جگہوں پر زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی جائے اور ان کی حفاظت و نگہداشت کا معقول نظام بنایا جائے تاکہ یہ ایک تناور درخت بن سکیں، اس موقع پر سی ای او تعلیم مسعود ندیم اور ڈی او تعلیم ثمینہ بشر بھی موجود تھے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

8 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

8 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

8 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago