مظفرگڑھ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی مہنگائی، بیروزگاری، ڈالر کی قیمت میں اضافے کے خلاف ہڑتال

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ نے ہفتہ کے روز ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروزگاری، ڈالر کی قیمت میں اضافے، حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث گرتی ہوئی ملکی معیشت اور بجلی و گیس کی قیمتوں کو بڑھائے جانے کے خلاف فل ڈے ہڑتال کی اور مکمل عدالتی بائی کاٹ کیا۔وکلاء کی ہڑتال کے باعث مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔