مظفرگڑھ، ڈائریکٹر زراعت عبدالغفور غفاری کا شاہ جمال میں گندم کے نمائشی پلاٹ کا معائنہ

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 جنوری2020ء) ڈائریکٹر زراعت ڈیرہ غازی خان ڈویژن عبدالغفور غفاری نے مظفرگڑھ کے نواحی علاقے شاہ جمال میں سردار عاشق حسین کے گندم کے نمائشی پلاٹ کا معائنہ کیا اور زمیندارو ں کو گندم کی اچھی فصل کاشت کرنے پر ان کے کام کو سراہا، انہوں نے محکمہ زراعت کے اہلکارو ں کو ہدایت کی کہ وہ بروقت برجیا ں بنائیں۔انہوں نے کاشتکاروں کے ساتھ ایک اجلاس بھی کیا جس میں انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ غیر موسمی گلابی سنڈی کے تدارک کیلئے عملی اقدامات کریں اور محکمہ زراعت کے ماہرین سے مشاورت کریں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کی کپاس کی جھڑیوں کو الٹ پلٹ کریں اور اس میں موجود ٹینڈوں کو تلف کریں اور ان کو جلا دیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر شوکت علی عابدبھی ان کے ہمراہ تھے، انہوں نے زمینداروں اور محکمہ زراعت کے اہلکاروں کوٹڈی دل سے چوکس رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ٹڈی دل کے حملہ کی صورت میں رات کے وقت زہروں کا سپرے کیا جائے۔