مظفرگڑھ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا جائیدادوں کی تقسیم سمیت اس حوالے سے دائر دیگر مقدمات کے التواء کا نوٹس

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 جون2019ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور جسٹس سردار شمیم احمد خان نے صوبہ بھر کی عدالتوں میں جائیدادوں کی تقسیم سمیت اس حوالے سے دائر دیگر مقدمات کے التواء کا نوٹس لے لیا. فاضل چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائی کورٹ نے سیشن ججز کو مراسلہ بھجوا دیا. جس میں جائیداد کے کیسز جلد نمٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے 28 اضلاع میں کیسز کے التواء کی تعداد بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے سائلین کو پریشانی کا سامنا ہے، جس پر چیف جسٹس نے ان مقدمات کو جلد نمٹانے کی ہدایت کی ہے۔