مظفرگڑھ، چک نمبر 502 میں رشتے سے انکار پر اٹھارہ سالہ لڑکی قتل

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 جنوری2020ء) مظفرگڑھ کے نواحی قصبے چوک سرور شہید کے چک نمبر 502 میں رشتے سے انکار پر 18 سالہ لڑکی کو قتل کردیا گیا۔مقتولہ شگفتہ کو اس کے قریبی رشتہ دار تنویر نے رشتہ کے انکار پر فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ ڈی ایس پی اعجاز بخاری تھانہ سرور شہید پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ ملزم تنویر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے گئے۔