مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 اکتوبر2019ء) ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ نے پیپلزپارٹی ضلع مظفرگڑھ کی قیادت کو فیصل اسٹیڈیم مظفرگڑھ میں بلاول بھٹو زرداری کے 8 نومبر کے جلسہ عام کے انعقاد کی اجازت دینے سے انکار کر دیا. جس کے بعد پارٹی قیادت نے سپورٹس گراؤنڈ مظفرگڑھ میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی اجازت جلد مل جائے گی۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی ضلعی قیادت نے پارٹی کی ہائی کمان کو مطلع کر دیا ہے۔