مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 13 ستمبر2019ء) مظفرگڑھ کے قریبی قصبے شاہگڑھ کے مقام پر اھالیان علاقہ نے احتجاج کرتے ھوئے کئی گھنٹوں سے سڑک بند کردی۔ تفصیل کے مطابق علاقہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نہ ھونے کی وجہ پینے کا صاف پانی میسر نہیں ھے جس کی وجہ سے علاقہ مکین زہریلا پانی پینے پر مجبور ہیں۔ شاھگڑھ کا مقامی پانی کڑوا ھے اور پینے کے قابل نہیں ھے علاقہ مکینوں کو مونڈکا و دور دراز علاقوں سے پانی لانا پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ دور دراز علاقوں سے پینے کیلئے صاف پانی لانے والے کئی افراد روڈ ایکسیڈنٹ میں اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق ان علاقوں میں سیاسی لوگوں نے انتخابات کے دنوں میں ووٹ لینے کیلئے ان سے جہاں اور سبز باغ دکھائے تھے وھاں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوانے کے وعدے بھی کئے تھے لیکن عوام سے کیے گئے کوئی وعدے پورے نہیں ھوئے جس پر علاقہ مکینوں کو ابتک صاف پانی مہیا نہیں ھوا اور لوگ پینے کے صاف پانی سے ابتک محروم ھیں۔ جس پر شہریوں نے سخت احتجاج کیا ھے کئی گھنٹوں سے روڈ بند کر کے ٹریفک بلاک کردی۔ بعد ازاں انتظامیہ نے مظاھرین سے روڈ کھلوانے کیلئے رابطہ کر کے کامیاب مذاکرات کے بعد روڈ کھلوا کر ٹریفک بحال کرا دی۔