مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 دسمبر2018ء) پیف سکول پیراگون کے پرنسپل الطاف بھٹی نیموسم سرماکی چھٹیاں دینے کی بجائے بچوں اور اساتذہ کو سکول حاضری پر مجبور کردیا سکول نہ آنیوالے بچوں کے نام خارج اور اساتذہ کی تنخواہ روک دینے کی دھمکی والدین،اساتذہ کااحتجاج ڈی سی مظفرگڑھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔حکومت کی جانب سے موسم سرما کی چھٹیاں جو کہ ہرسال دسمبر کے آخر میں سکولوں میں کی جاتی ہیں مگر مظفرگڑھ کے پیف سکول پیراگون کے پرنسپل نے حکومتی نوٹس کوخاطر میں نہ لاتے ہوئے اساتذہ اور بچوں کو سکول حاضری کے لیئے پابند کیاہواہے۔مظفرگڑھ کے منہاج پیراگون سکول ٹبہ کریم آباد،جنید پبلک سکول،جناح پبلک سکول،دارارقم سکول سمیت درجنوں سکول مالکان نے پیف کے زیراہتمام کیو،اے،ٹی ٹیسٹ کے نام چھٹیاں بند کی ہوئی ہیں جبکہ سکول نہ آنیوالے طلباء و اساتذہ کو وارننگ دی گئی ہے کہ غیرحاضر طلباء کے نام خارج جبکہ اساتذہ کی تنخواہیں کاٹ لی جائیں گی۔