مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 نومبر2019ء) مظفرگڑھ پولیس نے گھر سے بھاگے ہوئے بچے کو والدین کے پاس پہنچا دیا۔
خانپور پولیس پیٹرولنگ پوسٹ کا سب انسپکٹر ناصر حسین پولیس ٹیم کے ہمراہ گزشتہ رات گشت پر تھا، اڈہ پٹھان ہوٹل پر محمد عثمان نامی ایک بچہ اسلام آباد جانے کیلئے بس کے انتظار میں کھڑا تھا، سب انسپکٹر ناصر حسین نے بچے کی مشکوک حرکات کو دیکھ کر اس سے پوچھ تاچھ کی تو پتہ چلا کہ وہ بصیرہ کا رہائشی ہے اور گھر سے لڑ جھگڑ کر اسلام آباد جارہا ہے، پولیس نے بچے کو واپس بصیرے اس کے والدین کے پاس پہنچا دیا۔