مظفرگڑھ، پولیس نے موٹر سائیکل چوری کرنے والا چور گرفتار کر لیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 دسمبر2019ء) تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی، مسجد سے موٹر سائیکل چوری کرنے والا چور گرفتار، موٹر سائیکل برآمد کروالیا گیا۔ڈی ایس پی سٹی سرکل عظمت اللہ خان گورمانی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی الیاس احمد خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مسجد کے اندر سے سی ڈی موٹر سائیکل چوری کرنے والے چور کو گرفتار کرتے ہوئے موٹر سائیکل برآمد کروالیا، مدعی نے پولیس ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔