مظفرگڑھ، پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، بھاری مقدار میں چرس، شراب برآمد، مقدمات درج

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 اکتوبر2019ء) ضلع مظفرگڑھ میں منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ کرمداد قریشی عمران حمید ماڑھا کی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، سب انسپکٹر فرہاد احمد اور پولیس ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش شوکت حسین عرف چھڈا پتافی سے 2500 گرام چرس ، عبدالروف سہرانی سے چالو بٹھی شراب سے دیسی شراب 350 لیٹر معہ 150 لیٹر لہن اور سلیم سہرانی سے چالو بٹھی شراب سے شراب دیسی330 لیٹر معہ 180 لیٹر لہن برآمد کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمات کا اندراج کر لیا گیا۔

ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔