مظفرگڑھ۔ 30 جنوری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 جنوری2019ء) پنجاب بورڈ آف ریونیو نے صوبہ بھر میں پٹواریوں کے انٹرا تحصیل تبادلوں پر پابندی عائد کر دی ہے اور تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو پٹواریوں کے تحصیل سطح پر کئے جانے والے تمام تبادلہ جات منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔اس سلسلے میں جاری مراسلہ میں پٹواریوں کے ان کی ہوم تحصیل سے باہر کئے گئے تبادلوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پٹواری کی پوسٹ تحصیل سطح کی ہے، ان کے تحصیل سے باہر تبادلے رولز کی خلاف ورزی ہے اور ریونیو افسران اس کی سخت خلاف ورزی کر رہے ہیں ۔لہٰذا فوری طور پر ایسے تبادلے منسوخ کئے جائیں ،جبکہ سینئر ممبر بورڈ نے اس حوالے سے فوری عمل درآمد کی رپورٹ بھی ڈپٹی کمشنرز سے طلب کر لی ہے۔
Prev Post