Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ، پاکستان جنت کا ٹکڑا، اللہ نے دے کر ہمیں عزت وخوشحالی دی، ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 14 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ آزادی ایک نعمت ہے اور پاکستان جنت کا ایک ٹکڑا ہے، اللہ تعالیٰ نے یہ جنت کا ٹکڑا دے کر ہمیں عزت اور خوشحالی دی ہم اس کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے، یہ بات انہوں نے جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی عون حمید ڈوگر، ڈی پی او سید ندیم عباس بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ ہم ملک و قوم کی ترقی کیلئے متحد رہیں اور اپنی اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری سے ادا کریں تاکہ ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں اور پھر ہمیں کسی کی ضرورت نہ پڑے۔انہوں نے کہا کہ خوشی کے اس موقع پر ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں،ہمارا جینا مرنا کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔

جس طرح ہم نے کشمیر کو اپنے نقشہ میں شامل کیا ہے اسی طرح ایک دن خطہ کشمیر بھی پاکستان کا حصہ ہوگا۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین، ممبر صوبائی اسمبلی عون حمید ڈوگراور ڈی پی او سید ندیم عباس نے پرچم کشائی کی اس موقع پر سائرن بجایا گیا سب نے مل کر قومی ترانہ پڑھا، پنجاب پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ٹائیگر فورس کے رضا کاروں نے 175فٹ لمبے اور 40فٹ چوڑے پرچم کی نمائش کی اورا نجمن تاجران کی طرف سے سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جام آفتاب حسین، اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد شعیب، ڈی ایس پی عظمت اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد شہزاد، سی او میونسپل کارپوریشن عثمان سرویا،صدر ضلعی بار ارشد حسین بھٹی، مولانا عبدالمعبود آزاد، مولانا عبدالغنی ثاقب، سول سوسائٹی سے ملک خیر محمد بدھ، محترمہ ام کلثوم سیال، گلشن سلطانہ، افضل چوہان، ناظم بلوچ، محمد بلال، انجمن تاجران سے ملک جاوید اختر، سید امیر حسن، شیخ عامر سلیم، شیخ مون، پی ٹی آئی سے ملک عامر آرائیں، راؤ ساجد وحید، عمران دھنوتر، نیاز احمد،محمداظہر ڈوگر کی قیادت میں سکاؤٹس، سرکاری افسران و اہلکار،پولیس، ریسکیو 1122، محکمہ تعلیم کے اہلکار، سول ڈیفنس اور ٹائیگر فورس کے رضا کار، اساتذہ، طلبائ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
جشن آزادی کے موقع پر شہربھر کو پاکستانی پرچم کی رنگ برنگی جھنڈیوں سے اوررات کو سرکاری و نجی عمارتوں کوبرقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago