مظفرگڑھ، ٹرک کار تصادم میں 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی

مظفرگڑھ۔29اکتوبر  (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 29 اکتوبر2021ء) :ٹرک کار تصادم میں 3 بچوں سمیت 7  افراد زخمی،ریسکیو 1122 کنٹرول روم کے مطابق مظفرگڑھ کے مضافات میں مظفرگڑھ ملتان روڈ پر پل چناب کے نزدیک ایک تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کوٹ طاہر تحصیل جام پور ضلع راجن پور کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں 13 سالہ زرینہ بی بی دختر عبدالرحیم،8 سالہ رمشا دخترنزیر احمد،18 سالہ سلوا خان دختر اللہ نواز،40 سالہ رشیدہ بی بی زوجہ شاہد حسین،50 سالہ صغری ا بی بی زوجہ عبدالرزاق،40 سالہ شاہد حسین ولد یقین محمد،اور 2 سالہ شاہ زین ولد عبدالرزاق شامل ہیں،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ایمبولینسز نے جائے حادثہ پر پہنچ کر  زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔

زخمیوں نے معمولی چوٹوں کی وجہ سے ہسپتال منتقل ہونے سے انکار کردیا اور جاۓ حادثہ سے چلے گئے۔