مظفرگڑھ، نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والے نوجوان کی لاش برآمد

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 ستمبر2019ء) نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والے نوجوان کی لاش مل گئی۔ تحصیل علی پور میں ہیڈ پنجند کے مقام پر گزشتہ شب عبد الرحمان عمر 22 سال سکنہ موضع مکول نے گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر پنجند کینال میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی تھی۔

ریسکیو زرائع کے مطابق ریسکیو 1122 علی پور کی ٹیم نے 2 روز کے مسلسل سرچ آپریشن کے بعد ڈوبنے والے نوجوان کی نعش تکال کر لواحقین کے حوالے کر دی۔