مظفرگڑھ، نو منتخب چیئرمین اور وائس چیئرمینوں کی تقریب حلف برداری 31دسمبرکوہوگی

مظفرگڑھ ۔28دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 دسمبر2016ء)ضلع کونسل مظفرگڑھ کے نو منتخب چیئرمین اور وائس چیئرمینوں اور میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کی تقاریبِ حلف برداری 31 دسمبر کو منعقد ہونگی۔تفصیل کے مطابق مظفر گڑھ حلف برداری کی تقریب 31 دسمبر کو 10 بجے سرکٹ ہاؤس میں منعقد کی جائے گی۔ڈی سی او شوکت علی نومنتخب چیئرمین اور وائس چیئرمینوں سے حلف لیں گے۔مظفر گڑھ ضلع کی 9 میونسپل کمیٹیوں کے 8 منتخب چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں سے متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز حلف لیں گے۔ مظفر گڑھ ٹاؤن کمیٹی دائرہ دین پناہ کے نو منتخب چیئرمین اجمل ہنجراگزشتہ روز وفات پا گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹاؤن کمیٹی دائرہ دین پناہ میں حلف برداری کی تقریب منسوخ کردی گئی ہے۔