مظفرگڑھ، مٹی کا تودہ گرنے سے 2 مزدور دب گئے،ایک کو زندہ نکال لیا گیا

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 نومبر2021ء) کنواں کھودتے ہوئے مٹی کا تودہ گرنے سے 2 مزدور مٹی تلے دب گئے،ایک کو زندہ نکال لیا گیا ہے،ریسکیو 1122 کنٹرول روم کی ابتدائی اطلاع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے موضع لنگڑیال میں کچی پکی چوک شہر سلطان کے قریب دو مزدور ٹیوب ویل کا کنواں کھودتے ہوئے مٹی کا تودہ گرنے سے مٹی کے تودے تلے دب گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو وہیکل اور ریسکیو ایمبولینس سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ایک مزدور 55 سالہ غلام فرید ولد محمد سبحان کو زندہ نکال لیا ہے جبکہ دوسرے مزدور کی تلاش جاری ہےزندہ نکال لئے جانے والے مزدور کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے بعد رورل ہیلتھ سنٹر ہسپتال شہر سلطان منتقل کر دیا گیا ہے۔