مظفرگڑھ، موٹر سائیکل اور کار میں تصادم، تین افراد شدید زخمی

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 جنوری2020ء) مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر ساما والا سٹاپ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل اور کار میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو زرائع کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل کی تیز رفتاری اور رونگ سائیڈ سے مڑتے ہوئے پیش آیا۔حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ کار ڈرائیور معمولی زخمی ہوا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر فوری ریسکیو آپریشن شروع کرتے ہوئے حادثے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا۔