مظفرگڑھ، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،2700 گرام چرس برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 07 اپریل2022ء) :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور کی منشیات  فروشوں کے خلاف کاروائی،2700 گرام چرس برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج،پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور جہانزیب نے کاروائی کرتے ہوئے 2700 گرام چرس برآمد کرلی۔

ملزمان شفیق عباس اور غلام شبیر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔اس موقع پر ایس ایچ او  کاکہنا تھا کہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف مستقل بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھے گی۔مظفرگڑھ پولیس بروقت انصاف کی فراہمی، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے رات دن کوشاں ہے۔