مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 مئی2019ء) پولیس ترجمان کے مطابق سٹی پولیس اسٹیشن مظفرگڑھ میں پولیس خدمت مرکز قائم کر دیا گیا ھے جس کا مقصد عوام کو ایک ھی چھت کے نیچے تمام سہولتیں فراھم کرنا ھے اب عوام کو وہیکل کلیئرنس سرٹیفیکیٹ،تجدید ڈرائیونگ لائسنس،گمشدگی دستاویزات،انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ،کیریکٹر سرٹیفیکیٹ،انداراج کرایہ داران،جنرل پولیس ویریفیکیشن،اندراج گھریلو ملازم،جرم کی اطلاع،ایف آئی آر کی نقل،ڈرائیونگ لرنر پرمٹ اور قانونی راھنمائی برائے تشدد خواتین تمام مسائل ایک ھی چھت کے نیچے پولیس خدمت مرکز پر حل ھو جائیں گے اور مطلوبہ دستاویزات بھی مل جائیں گی اور عوام کو دستاویزات کے حصول کیلئے بار بار تھانے کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس خدمت مرکز دئیے گئے پتہ پر بزریئعہ کورئیر سروس دستاویزات بھیجنے کی سہولت بھی فراھم کرے گا انہوں نے بتایا کہ پولیس خدمت مرکز صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلا رھے گا۔