مظفرگڑھ، لنگر سرائے کے قریب ویگن اور کار میں تصادم، لیڈی ڈاکٹر جاں بحق

مظفرگڑھ (اُمظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 مارچ2020ء) مظفرگڑھ کے نواحی قصبے لنگر سرائے کے قریب ویگن اور کار میں تصادم، لیڈی ڈاکٹر جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو زرائع کے مطابق حادثہ ویگن کی تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔تفصیل کے مطابق رورل ہیلتھ سنٹر رنگپور میں تعینات لیڈی ڈاکٹر شانزے ہاشمی چھٹی کے بعد رنگپور سے مظفرگڑھ گھر واپس جارہی تھی کہ مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر لنگر سرائے کے قریب تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہائی ایس ویگن نے کار کو ٹکر ماردی جس سے لیڈی ڈاکٹر شانزے ہاشمی موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے لیڈی ڈاکٹر کی میت کو ایمبولینس کے زریعے گھر منتقل کردیا۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔