مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 03 جولائی2019ء) مظفرگڑھ کے قریبی قصبے بصیرہ کی اکلوتی اے ٹی ایم مشین کے آئے دن بند رھنے سے بنک کے کھاتہ داروں اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ھے تفصیل کے مطابق قصبہ بصیرہ میں صرف ایک نجی بینک ھے جس کی اے ٹی ایم مشین آئے دن بند رھتی ھے شکائت کرنے پر بینک انتظامیہ فنی خرابی کا بہانہ بنا دیتی ھے معظم علی طارق مغل حاجی غلام حسین و متعدد دیگر شہریوں نے نمائندہ اے پی پی کو بتایا کہ بینک کی انتظامیہ اپنی مرضی سے مشین چلاتی اور بند کر دیتی ھے کھاتہ داروں اور شہریوں کی بار بار شکائت کے باوجود بینک انتظامیہ مشین کو مستقل بنیادوں پر فعال نہیں کرتی جس کی وجہ سے لوگوں کو اے ٹی ایم استعمال کرنے کیلئے 15 کلو میٹر دور مظفرگڑھ شہر جانا پڑتا ھے انہوں نے بینک کے اعلی ا حکام سے عوام کی تکلیف کو مد نظر رکھتے ھوئے اے ٹی ایم مشین کو مستقل بنیادوں پر فعال رکھنے کا مطالبہ کیا ھے۔