سابق دور حکومت میں مقامی ایم پی اے کو سیوریج سکیم بچھانے کے لئے گرانٹ دی گئی تھی لیکن گرانٹ کے مبینہ غلط استعمال اور ناقص میٹریل کے استعمال اور غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے سکیم فلاپ ہوکر بند ہو گئی،جبکہ شہری مشکلات کا شکار ہو کر اذیت سے دوچار ہیں۔شہریوں اور تاجروں نے وزیر اعلیٰپنجاب سے سیوریج سکیم کے فنڈز کی تحقیقات، ذمہ داران کے خلاف کارروائی اور سیوریج سکیم شروع کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی – 06 جولائی2019ء) قصبہ کرم داد قریشی میں ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی سیوریج سکیم مبینہ غلط منصوبہ بندی اور ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث بند ہو گئی۔ شہری اور گنجان آبادی کے علاقوں میں سیوریج کا مسئلہ سنگین ہو گیا۔کئی محلوں میں گندا پانی گھروں میں داخل ہونے لگا ہے،جس کی وجہ سے مکینوں کو آمد و رفت میں سخت پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے۔