مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 دسمبر2018ء) خان گڑھ اور گردو نواح میں موبائل شاپس پر فحش فلمیں اور قابل اعتراض ویڈیو اور دیگر مواد کی بھرمار ہے، جہاں سے چند روپوں کے عوض کسی کو بھی یہ مواد فراہم کردیا جاتا ہے، جسے دیکھ کر نوجوان نسل خصوصا طلبہ کی زندگیاں تباہ ہو رہی ہے اور نوجوان تیزی سے مختلف پیچیدہ بیماریوں میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں۔شہریوں ملک بلال لانگ ملک شاہد حسین لانگ ملک فیض علی لانگ اور ملک ظفر لانگ نے ڈی پی او مظفر گڑھ عمران کشور سے مطالبہ کیا ہے کہ ان موبائل شاپس کی سخت سکریننگ کی جا ئے اور فحش مواد رکھنے والے دوکاندار کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔