مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 اپریل2019ء) غریب مزدور کے مکان پر دھاوا بول کر معصوم بچوں اور خواتین پر فائرنگ کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، خانگڑھ پولیس نے مقدمہ چیئرمین میونسپل کمیٹی طاہر شاہ سمیت 35 افراد کے خلاف درج کر کے چئیرمین بلدیہ طاھر شاہ سمیت 29 افراد کو گرفتار کرلیا ھے۔یاد رھے کہ گزشتہ روز مبینہ طور پر سیاسی با اثر افراد کی پشت پناھی سے درجنوں اشتہاریوں نے مظفرگڑھ کے قریبی قصبے خانگڑھ میں ایک غریب مزدور کے مکان پر قبضہ کرنے کیلئے دھاوا بول دیا تھا انہوں نے فائرنگ کی اور بچوں اور خواتین پر تشدد کیا فائرنگ سے ایک بچے سمیت 5 افراد زخمی ھو گئے تھے پولیس مبینہ طور پر با اثر سیاسی افراد کے دباو کی وجہ سے مقدمہ کے اندراج میں لیت و لعل کرتی رھی اور سیاسی افراد کا نام نہ لکھوانے کیلئے دباو ڈالتی رھی لیکن وقوعہ میڈیا میں ھائی لائٹ ھونے کے بعد اعلے ا حکام کے نوٹس لینے پر پولیس نے چئیر مین بلدیہ طاھر شاہ سمیت 35 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے چئیرمین بلدیہ طاھر شاہ سمیت 29 افراد کو گرفتار کر لیا ھے۔