مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 فروری2020ء) تھانہ خان گڑھ پولیس کا رحمت کالونی میں شادی کی تقریب میں چھاپہ،ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر دوافراد گرفتار،دولہا اور دولہے کا والد موقع سے فرار۔تفصیل کے مطابق گزشتہ شب تھانہ خان گڑھ کی حدود رحمت کالونی میں شیخ مبین کے بیٹے عبدالرحمن کی شادی کی تقریب میں ڈانس پروگرام چل رہاتھا جس میں پرموٹر اختر حسین اور سہیل کے ساتھ ملتان سے آئی ہوئی 4 لڑکیاں بلند آواز میں چلنے والے ساؤنڈ سسٹم پر ڈانس کر رہی تھیںجس سے علاقہ کے لوگوں کے آرام میں خلل پڑرہاتھا۔مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ انسپکٹر چوہدری جاوید اختر کی قیادت میں تھانہ خان گڑھ پولیس نے دوران پروگرام رات 12بجے چھاپہ مارکر دو پرموٹر اختر حسین اور سہیل کو موقع سے گرفتار کرلیا جبکہ ساونڈسسٹم کو بھی قبضہ میں لے لیا۔عوام کے جمع غفیر کا فائدہ اٹھا کر 4 لڑکیاں ،دولہا اور دولہے کا والد موقع سے فرار ہوگئے۔تھانہ خان گڑھ پولیس نے گرفتار ملزمان کو حوالات بند کرکے مقدمہ درج کرلیا۔