مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 جنوری2019ء) سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ جلانے والے کوئلے کی مانگ میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ مظفرگڑھ میں گزشتہ چند دنوں سے سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے اور کوئلے کا ا ستعمال بڑھ جانے کی وجہ سے کوئلہ نایاب ہو گیا ہے ۔گھروں میں انگیٹھیاں سلگانے اور بار بی کیو بنانے کیلئے شہر میں کوئلہ نہیں مل رہا۔ بار بی کیو شاپس پر کام کرنے والے مرتضیٰ ارشد غلام محمد اور دیگر کاریگروں نے بتایا کہ ایسے موسم میں بار بی کیو کے شوقینوں کا رش بڑھ جاتا ہے، لیکن کوئلے کی کمی کی وجہ سے دوکانداروں اور شوقینوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔