مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 نومبر2021ء) زمین کے تنازعہ پر 35 سالہ شخص نے مشتعل ہو کر خود کو آگ لگا لی،ریسکیو 1122 کنٹرول روم کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں پھلن شریف چوک جتوئی روڈ پر موضع یاکی والی بستی پیرو تحصیل علی پور کے رہائشی 35 سالہ غلام غازی ولد محمد نواز نے خود کو آگ لگا لی،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوری طور پر ریسکیو اسٹیشن علی پور سے ایمبولینس کو کالر کی بتائی ہوئی لوکیشن پر روانہ کر دیا۔
جب گاڑی آن لوکیشن ہوئی تو وہاں پر موجود اس کے بھائی نے سٹاف کو بتایا کہ زمین کے تنازے پر تو تکرار ہوئی تو اس نے غصے میں آکر خود کو آگ لگا دی۔ مریض کا تقریباً 40 ٪ جسم جل چکا تھا ،سٹاف نے موقع پر موجود مریض کو فرسٹ ایڈ دے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال علی پور منتقل کر دیا ہے۔