مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 دسمبر2018ء) رنگ پور شہر اور نواح میں چوروں کاراج،لاکھوں کامال چوری، پولیس چوروں کاسراغ لگانے میں ناکام ہو گئی۔رنگ پور میں چوروں نے رات کی تاریکی میں معظم شہزاد زرگر کی دکان سے موبائل چوری کی، پولیس ابھی چوروں کا سراغ لگانے میں مصروف تھی کہ دوبارہ پھر چوروں نے فیاض حسین زرگر کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ودیگر سامان چوری کرلیا، جس پر انجمن تاجران اور شہریوں نے روڈ بلاک کرکے سخت احتجاج اور چوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی مظفرگڑھ نے تاجروں سے مذاکرات کئے اور چوروں کی گرفتاری کا یقین دلایا لیکن ابھی تک چوروں کا سراغ نہیں مل سکا۔اس سے قبل بھی چوروں نے ایک ہی رات میں 9دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا تھا لیکن پولیس ان چوروں کو پکڑنے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے، جس سے شہری اور تاجر برادری عدم تحفظ کا شکار ہے۔شہریوں اور تاجروں نے ڈپریشن پی او مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا کہ رنگ پور میں رات کو پولیس گشت بڑھایا جائے اور چوروں کو گرفتار کیا جائے۔