مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 جولائی2020ء) ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کی ہدایت پر پولیس تھانہ خان گڑھ نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ہزار گرام چرس برآمد کر کے منشیات فروش اعجاز احمد اور محمد اجمل کو موقع پر گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ انسپکٹر چوہدری جاوید اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے بتایا کہ انچارج پولیس چوکی مونڈکا اے ایس آئی صفدر حسین معہ پولیس ٹیم بسلسلہ گشت شاہ گڑھ پریتم روڈ نزد دربار محب جہانیاں پر موجود تھی کہ رات 9 بجے ایک کار تیز رفتاری سے جا رہی تھی تعاقب کرتے ہوئے روکنے پر چیک کیا گیا تو ملزمان کے قبضہ سے دو ہزار گرام چرس برآمد ہوئی، ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے چرس کو قبضہ پولیس میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔