مظفرگڑھ، دریائی کٹائو میں اضافہ، سینکڑوں ایکڑ اراضی دریا برد

style="display:block" data-ad-client="ca-pub-4163322924037420" data-ad-slot="3714019811" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">
مظفرگڑھ (اُمظفرگڑھ ڈآٹ سٹی ۔ 31 جولائی2019ء) ضلع مظفرگڑھ کی چاروں تحصیلوں میں دریائے سندھ اور دریائے چناب کے کٹاؤ کے باعث ابتک ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی اور ان پرکھڑی فصلیں، باغات اورمکانات دریا بٴْرد ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل جتوئی میں بیٹ دریائی اور کلیم چوک میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ھونے سے زمینی کٹاو کے عمل میں تیزی آ چکی ہے اور سینکڑوں ایکڑ اراضی فصلات اور باغات سمیت کٹاو کی وجہ سے دریا برد ہو چکی ہے، اسی طرح تحصیل مظفرگڑھ میں دریائے چناب میں پانی کے اضافہ سے بستی جڑھ اور موضع لال پور کا سینکڑوں ایکڑ رقبہ فصلات سمیت دریا برد ہوچکا ہے، تحصیل کوٹ ادو میں احسان پور اور بہادر والی کے مقام پر دریایے سندھ نےتباہی مچا دی ہے اور سینکڑوں ایکڑ اراضی فصلات اور باغات سمیت دریا کے کٹائو کی نظر ہو چکی ہے۔

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک کروڑوں روپوں کا نقصان ہو چکا ہے، محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ دریائوں کا روائتی راستوں سے ہٹ کر بہنے سے دریائی کٹاو میں اضافہ ہوا ہے، اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے نئی حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے۔