مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 اکتوبر2019ء) مظفرگڑھ میں ایک ایسا بازار بھی جو صرف بدھ کے روز لگتا ہے اور اسے مقامی لوگ عرصہ دراز سے اپنی مدد آپ کے تحت لگاتے ہیں۔مظفرگڑھ کے نواحی قصبے خانپور بگا شیر میں عرصئہ دراز سے بدھ کے روز ایک بازار لگایا جا رہا ہے جسے مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت لگاتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کا اس بازار سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس بازار میں اشیاء خوردونوش سے لے کر ضروریات زندگی میں شامل ہر قسم کی چیزیں سستے داموں فروخت ہوتی ہیں۔سبزیاں،فروٹ،کپڑے،جوتے،برتن اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیا مارکیٹ سے سستے داموں فروخت ہوتی ہیں۔ اس بازار کی نہ تو ضلعی انتظامیہ سے اجازت لی گئی ہے اور نہ ہی یہاں سیکیورٹی کا کوئی انتظام ہوتا ہے۔ اردگرد کے دیہاتوں کے لوگ اس بازار کے لگنے کیلئے بدھ کے دن کا انتظار کرتے ہیں اور پھر بدھ کے دن یہاں آکر خریداری کرتے ہیں۔